ETV Bharat / state

برسوں سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے چکر کاٹ رہے عمر رسیدہ افراد

ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ اور غریب بزرگوں کو محکمہ سوشل ویلفیئر سے مالی امداد حاصل کرنا نا ممکن لگ رہا ہے۔ فارم جمع کرنا اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر کے چکر کاٹنا ان عمر رسیدہ افراد کا معمول بن چکا ہے۔

برسوں سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے چکر کاٹ رہے عمر رسیدہ افراد
برسوں سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے چکر کاٹ رہے عمر رسیدہ افراد
author img

By

Published : May 30, 2020, 11:22 PM IST

مالی امداد کے منتظر مفلس و غریب عوام برسوں سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ غربت و افلاس نے عمر رسیدہ افراد کی کی زندگی دشوار بنا دی ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ بزرگوں کے چہروں پر جھریاں کئی کہانیاں بیان کر رہی ہیں۔ غربت و افلاس اور تنگ دستی سے پیدا شدہ صورتحال نے ان کی زندگی دشوار بنا دی ہے۔ لیکن برسوں سے محکمہ سوشل ویلفیئر میں عمر رسیدہ افراد کے لئے مختص اسکیم کے تحت امداد کے منتظر ہیں۔ ان عمر رسیدہ افراد، جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ انہیں برسوں سے در در کی ٹھوکریں کھانے کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

برسوں سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے چکر کاٹ رہے عمر رسیدہ افراد

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے متعلقہ سوشل ویلفیئر دفتر میں اس اسکیم کے لئے فارم جمع کرنے کے علاوہ دیگر دستاویزات اور لوازمات پورے کئے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک انہیں اس اسکیم سے کوئی امداد حاصل نہیں ہوئی ہے۔ ستم بالائے ستم یہ کہ جب یہ اور دیگر ان جیسے درجنوں عمر رسیدہ اشخاص متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں اس سلسلے میں پتہ کرنے جاتے ہیں تو ڈیپارٹمنٹ سے کبھی کل تو کبھی پرسوں کہہ کر ان کو واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو ان اسکیموں کے تحت برسوں سے غیر قانونی طور پر مالی امداد حاصل میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سمبل میں حالیہ دنوں ایسی ہی ایک بدعنوانی کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا جس میں ایک میونسپل کونسلر اور کانگریس کی ایک سینئر خاتون رہنما کے تمام افراد خانہ مختلف اسکیموں کے تحت برسوں سے مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں پینشن حاصل کر رہے ہیں، اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد ان عمر رسیدہ بزرگوں کے دل مزید مجروح ہوگئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اندرکوٹ سوناواری سے تعلق رکھنے والے کئی عمر رسیدہ افراد نے بتایا کہ وہ پچھلے چار برسوں سے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں تاہم ان کی درخواستوں کو ہمیشہ نظر انداز کرکے غیر مستحق افراد کو سیاسی اثر و رسوخ پر ان اسکیموں کے تحت امداد مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں بار بار یہ کہہ کے نظر انداز کیا جاتا ہے کہ ’’آپ کی درخواست ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کی گئی ہیں اور اس پہ کام ہو رہا ہے۔‘‘

حسین علی نامی ایک عمر رسیدہ شخص نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’میں ان چار برسوں میں متعدد بار جب متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں معلومات حاصل کرنے گیا تو مجھے ہر بار یہی کہہ کے واپس بھیجا گیا کہ آج نہیں تو کل پرسوں ہو ہی جائے گا۔‘‘ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا مرنے کے بعد انہیں اس اسکیم کا فائدہ حاصل ہوگا؟

ادھر ایک سماجی کارکن نے اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوری طور پر ایسے عمر رسیدہ افراد کو ان اسکیموں کے زمرے میں لانا چاہئے اور انہیں ماہانہ امداد فراہم کرنی چاہیے تاکہ ایسے افراد عمر کے اس مرحلے میں محتاجی کی زندگی گزارنے اور ہاتھ پھیلانے پر مجبور نہ ہوں۔‘‘

دریں اثناء ای ٹی وی بھارت نے جب ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر محمد الطاف کی نوٹس میں یہ بات لائی تو انہوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ’’اگر واقعی ایسے افراد ہیں جنہوں نے ڈیپارٹمنٹ میں اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں اور پورا عمل مکمل کیا ہے تو انہیں جلدی سے جلدی ماہانہ امداد فراہم کی جائے گی۔‘‘

محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر میں التواء میں پڑے ان عمر رسیدہ افراد کے فارم کب قبول ہونگے اور کب انہیں بھی سرکاری اسکیموں کے تحت مالی معاونت حاص ہوگی، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.