ETV Bharat / state

Azad On JK Statehood جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے کی خاطر ہمیں لڑائی لڑنی ہے، غلام نبی آزاد - غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد نے بتایا کہ جموں وکشمیرڈیموکریٹک پروگیسو آزاد پارٹی کا منشور ہے کہ جو ہم سے ریاست چھینی گئی اس کو واپس لانے کی خاطر جدوجہد شروع کی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 8:57 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے اور یہاں کی زمین اور نوکریوں کے چھینے گئے حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم سے جو چھینا گیا اس کو واپس لانے کی خاطر پارٹی جدوجہد کرئے گی۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے بانڈی پورہ میں عوامی جلسے سے خطا ب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے کی خاطر پارٹی میدان میں کود پڑی ہے۔ ان کے مطابق زمین اور نوکریوں کے چھینے گئے حقوق کی بحالی کی خاطر ہم برسر جدوجہد ہے اور ہر فورم پر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پروگیسو آزاد پارٹی کا منشور ہے کہ جو ہم سے ریاست چھینی گئی اس کو واپس لانے کی خاطر جدوجہد شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے جو نوکریوں کا حق چھینا گیا۔ اس کو ہم واپس لائیں گے اور یہی ہماری پارٹی کے بنیادی اصول ہیں لہذا اس حوالے سے ہمیں لڑائی لڑنی ہے اور جہدو جہد کرنی ہے۔ انہدامی کارروائی کے بارے میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ ہماری پارٹی نے ہی اس پر روک لگانے کی خاطر مرکزی سطح پر آواز بلند کی۔ اس سے قبل غلام نبی آزاد نے دہلی کے جنتر منتر میں جاری پہلوانوں کے احتجاج سے متعلق بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ghulam Nabi Azad غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.