ETV Bharat / state

اپنی پارٹی بی جے پی کی 'بی ٹیم' نہیں ہے: الطاف بخاری - دفعہ 370 اور 35 اے

جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ 'جموں کشمیر اپنی پارٹی گپکار اعلامیہ کے جھوٹ کے خلاف ہیں'۔

الطاف بخاری
الطاف بخاری
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 4:05 PM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ضلع بانڈی پورہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب کیا۔

الطاف بخاری

اجلاس کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی صدر الطاف بخاری نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ان کی جانب سے کہے جانے والے جھوٹ کے خلاف ہیں۔ انہوں نے گزشتہ 72 سالوں سے عوام کو دھوکے میں رکھا ہے۔

الطاف بخاری نے بتایا کہ یہاں کی پرانی اور بڑی سیاسی جماعتوں نے جھوٹے خواب دکھا کر عوام کو گمراہ کیا ہے۔ جبکہ 'اپنی پارٹی' جھوٹے خواب دکھانے کے بجائے کہنے اور کرنے میں یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اس کا فیصلہ جموں و کشمیر کے حق میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل مرکزی سرکار سے انجینئر رشید اور دیگر لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد انہوں نے اس وقت کے گورنر سے اپنی پہلی ملاقات میں سب سے پہلے لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اور رہا کئے گئے لیڈران کی رہائی میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔

انہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی عوام میں اپنی پارٹی بی جے پی کی بی پارٹی کا تاثر پیدا کیا جارہا ہے، جبکہ اپنی پارٹی کا الگ اپنا ایک موقف ہے۔ انہوں نے حال ہی میں بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کے دفعہ 370 اور 35اے کے حوالے سے کشمیر میں دیے گئے بیان کے رد عمل میں کہاکہ میں ان کے بیان سے کوئی اتفاق نہیں رکھتا ہوں بلکہ یہ مسئلہ ابھی زندہ ہے۔

جبکہ پارٹی کی جانب سے اس کے صدر و بانی الطاف بخاری کےعلاوہ سینئیر سیاسی لیڈر غلام حسن میر اور سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ عثمان مجید نے عوام سے خطاب کیا اور بی ڈی سی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں الطاف بخاری، عثمان مجید اور دیگر کئی سرکردہ لیڈروں نے عوام کو ڈی ڈی الیکشن میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے حق میں ووٹ دیں۔ اس موقعے پر پارٹی کے سینکڑوں کارکن موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.