ETV Bharat / state

سمبل میں پانی کی قلت کے خلاف عوام کا احتجاج

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پینے کے پانی کی قلت سے پریشان شاہ گنڈ، سمبل میں لوگوں نے شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کافی دیر تک متاثر رہی۔

سمبل میں پانی کی قلت، لوگوں نے شاہراہ پر کیا احتجاج

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 3:21 PM IST

بانڈی پورہ کے سمبل قصبے میں جمعرات کو درجنوں خواتین سرینگر - بانڈی پورہ شاہراہ پر جمع ہوئیں اور احتجاج کے طور پر شاہراہ کو کافی دیر تک بند کیا۔

احتجاج میں شامل سمبل بانڈی پورہ کے شاہ گنڈ دیہات سے تعلق رکھنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ایک ماہ سے مسلسل پینے کی پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے احتجاج کیا تھا تاہم جب ان کی مشکلات کا ازالہ نہیں ہوا تو انہوں نے مجبوراً سمبل سوناواری میں سرینگر - لیہہ قومی شاہراہ پر احتجاج کیا اور کافی دیر تک شاہراہ کو بند رکھا۔

سمبل میں پانی کی قلت، لوگوں نے شاہراہ پر کیا احتجاج

اس دوران لمبے عرصے تک ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود ہوکر رہ گئی تاہم بعد میں جب پولیس اور متعلقہ سیول انتظامیہ کے افسران نے انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ انکے علاقے میں پانی کی قلت کو جلد دور کیا جائے گا تو انہوں نے احتجاج ختم کیا۔

احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں پینے کے پانی کو لیکر کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین نے محکمہ جل شکتی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور کہا کہ ان کی وجہ سے وہ پانی کی اس نعمت سے روز محروم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں، لیکن محکمہ جل شکتی غفلت کی نیند میں محو ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر فوراً ان کا یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج کو جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.