جموں و کشمير میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاريوں کو روکنے کے ليے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔ اس کے باوجود لوگ اپنی لاپروائی سے باز نہیں آرہے ہیں۔
شمالی کشمير کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ بونيار کے چندن واڑی میں 12 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ تاہم ای ٹی وی بھارت نے جب مذکورہ علاقہ کا جائزہ لیا تو وہاں پر حکومتی گائیڈ لائن کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
چندن واڑی اور بونيار میں دکانیں کھلی ہیں۔ بازاروں میں بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال ہے اور نہ ہی لوگوں نے ماسک پہنے ہیں۔ لوگوں کی اس لاپروائی کے پیچھے پولیس کی بھی تھوڑی بے توجہی شامل ہے۔