بانڈی پورہ: ٹنگھاٹ کا بیشتر علاقہ ابھی سڑک رابطے کی سہولیات سے محروم ہے۔ یہاں کے لوگ آج بھی مریضوں کو کاندھوں پر اٹھا کر لے جانے پر مجبور ہیں۔ سیاسی جماعتوں اور انتظامیہ سے دلبرداشتہ ہو کر یہاں کے نوجوانوں اور بزرگوں نے خود ہی سڑک نکالنے کی مہم شروع کی۔ وہ اس مہم میں کامیابی کے قریب تو پہنچ چکے ہیں، لیکن چند رکاوٹیں ان کے سامنے درپیش ہیں۔ Construction of Road in Bandipora
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے کئی افسران نے یہاں تک سڑک پہنچانے کا وعدہ تو کیا لیکن آج تک کبھی پورا نہیں کیا۔ بالآخر ہم نے خود ہی سڑک بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کے لئے ہم نے خوشی خوشی اپنی زمینیں وقف کیں جب کہ کئی افراد نے اپنے بھیڑ بکریاں اور گائے بیچ کر زمین کی کٹائی اور کھدائی میں استعمال ہونے والی مشین کے لئے فنڈز اکھٹے کیے۔
وہیں، سڑک تعمیر کرنے کے کام میں پورا گاؤں مصروف ہے۔ پہاڑی زمین اور بڑے بڑے پتھروں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ بچے، نوجوان اور بزرگ سب کام میں مصروف ہیں۔ وہ اس کام کو انجام دینے کے قریب تو پہنچ چکے ہیں لیکن سڑک کے آخری دو دہانوں پر مشکلات حائل ہورہی ہیں۔ اوپری دہانے سے ایک نجی منی پاور پروجکٹ کی نہر گزر رہی ہے۔ جس کا مالک اس نہر کے اوپر سے کلورٹ بنانے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ جب کہ نچلے دہانے سے اسی پاور پراجیکٹ کی پائپ لائن گزرتی ہے۔ یہاں بھی یہی پریشانی سامنے آرہی ہے۔ Construction of Road in Bandipora
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی ایک بار ان رکاوٹوں کا سد باب ڈھونڈنے کے حوالے سے ضلع انتظامیہ سے اپیل بھی کی ہے اور کئی بار احتجاج بھی درج کرایا ہے لیکن انتظامیہ پروجیکٹ کے مالک کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ Construction of Road in Bandipora
دراصل حال ہی میں اس علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ایک دو منزلہ عمارت خاکستر ہوگئی تھی حالانکہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی گھاڑیاں وقت پر پہنچی تھیں تاہم سڑک رابطہ نہ ہونے کے باعث انہیں واردات کی جگہ تک پہنچنے میں کافی وقت لگا تھا۔ اس کے بعد یہاں کے لوگوں نے سڑک رابطے Road from Tanghat Village کی اہمیت کو سمجھ کر خود ہی سڑک تعمیر کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترال: سڑک کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان
وہ اپنی مہم میں کامیاب تو ہوگئے لیکن پاور پراجیکٹ کے مالک کی ہٹ دھرمی اور انتظامیہ کے تعاون کے بغیر مقامی لوگوں کی محنت کے باوجود ان کا خواب ادھورا رہ سکتا ہے۔ Construction of Road in Bandipora