شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے میں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی جہلم میں گر گئ، جس میں دو اشخاص سوار تھے۔ دونوں افراد کو مقامی لوگوں نے جہلم سے نکال کر مقامی اسپتال حاجن پہنچایا، جہاں ایک کی حالت بہتر ہے، تاہم ایک کو سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔
شوکت احمد گورو ولد عبدالرحیم گورو کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ ایک اور شخص غلام نبی گورو اس وقت حاجن میں زیر علاج ہے، جس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم سے ریت نکالتے ہوئے مزدور غرقآب
دنوں شادی پورہ سمبل کے رہائشی ہیں۔ وہ شادی پورہ سے حاجن جا رہے تھے تاہم پرنگ حاجن کے مقام پر ان کی گاڑی زیر نمبر (جے کے 15 اے 5193) دریائے جہلم میں گرگئ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے فوراً انہیں نکال کر متعلقہ اسپتال پہنچایا۔