ETV Bharat / state

Ashwini Kumar Visit Bandipora مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا - اشونی کمار نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر مرکزی وزیر مملکت نے زراعت، بھیڑ و مویشی پروری، صنعت، سماجی بہبود، این آر ایل ایم اور بینک سمیت مختلف محکموں کے اِستفادہ کنند گان کو فلاحی سکیموں کے منظوری نامے سونپے۔ Ashwini Kumar Choubey visited Bandipora

مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 9:20 AM IST

سری نگر: مرکزی وزیر مملکت امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اشونی کمار چوبے نے مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پرسرکاری سکیموں کی زمینی سطح پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر مملکت اَشونی کمار چوبے نے اپنے دورے کے دوران ولر وینٹیج پارک کا دورہ کیا تاکہ ولر کے تحفظی کاموں کا جائزہ لیا جاسکے۔ مرکزی وزیر مملکت موصوف کے ہمراہ پرنسپل سیکرتری جنگلات دھیرج گپتا ، پی سی سی ایف روشن جگی ، اے پی سی سی ایف ٹی ربی کمار، کنزرویٹر آف فارسٹ نارتھ سرکل عرفان رسول وانی ، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما اور محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے مرکزی وزیر مملکت کو مختلف محکموں کی جانب سے لگائے سٹالوں کے معائینے کے دوران مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں کی پیش رفت کے بارے معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت نے زراعت، بھیڑ و پشو پالن، صنعت، سماجی بہبود، این آر ایل ایم اور بینک سمیت مختلف محکموں کے اِستفادہ کنند گان کو فلاحی سکیموں کے منظوری نامے سونپے۔ انہوں نے طلباءمیں کتابیں او رمحکمہ صحت کے اِستفادہ کنند گان میں اے بی ۔پی ایم جے اے وائی کا رد بھی تقسیم کئے ۔ مرکزی وزیرمملکت موصوف نے نچلی سطح پر سکیموں کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں افسران کی میٹنگ منعقد کی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کی ترقی نہ ہو تو بھارت کی ترقی ادھوری ہوگی: اشونی کمار

دوران میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیئر کو مختلف ترقیاتی سرگرمیوں ، حکومت کے زیر اہتمام سکیموں کی پیش رفت او رضلع کی حصولیابیوں سے متعلق جانکاری دی۔ اس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ترقی کے منظر نامے کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید اکرنے کے لئے پُر عزم ہے۔ اشونی کمار چوبے نے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے سکیم کی عمل آوری پر اطمینان کا اِظہا رکیا۔ اُنہوں نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے سرکاری سکیموں اور پروگراموں کو عملانے میں ضلعی اِنتظامیہ اور پی آر آئیز کے قریبی تا ل میل کو سراہا۔ اس موقعہ پروزیر نے ایکو۔ ٹوراِزم کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں ایکو۔ کلب کی تشکیل پر زور دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.