ETV Bharat / state

بانڈی پورہ ضلع اسپتال میں الٹراساؤنڈ اور ایکسرے مشین مہینوں سے خراب - hospital in Bandipora

جموں و کشمیر کورونا وائرس سے جوجھ رہا ہے۔ لوگ صحت سہولیات کے لئے اسپتالوں کا چکر لگا رہے ہیں لیکن بانڈی پورہ ضلع اسپتال میں زیادہ سیکشن بند ملتے ہیں یا متعلقہ سیکشن پر کوئی عملہ دکھائی نہیں دیتا ہے۔

Hospital
Hospital
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 8:53 AM IST

جموں و کشمیر کورونا وائرس سے جوجھ رہا ہے۔ لوگ صحت سہولیات کے لئے اسپتالوں کا چکر لگا رہے ہیں لیکن بانڈی پورہ ضلع اسپتال میں زیادہ سیکشن بند ملتے ہیں یا متعلقہ سیکشن پر کوئی عملہ دکھائی نہیں دیتا ہے۔

گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے دن کے تین بجے ضلع اسپتال کا دورہ کیا تو ایسی ہی صورت حال دیکھنے کو ملی۔

بانڈی پورہ ضلع اسپتال میں الٹراساؤنڈ و ایکسرے مشین مہینوں سے خراب

اسپتال میں او پی ڈی، اوپتھامالجک، پیڈرائٹک اور ڈینٹل سیکشن یا تو بند تھے یا صحت ملازمین غیر حاضر تھے۔ ضلع اسپتال میں ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ مشینیں مہینوں سے خرابی کے باعث بند پڑی ہیں۔ اس کے باعث مریضوں کو مجبوراً پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

اس سلسلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بانڈی پورہ نے کہا کہ ان سبھی اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو اطلاع دئے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کا معاملہ بھی حل کر لیا جائے گا۔

ایکسرے مشین مہینوں سے خراب
ایکسرے مشین مہینوں سے خراب

واضح ہو کہ یہ اسپتال پورے ضلع میں اس نوعیت کا واحد ہسپتال ہے جہاں دور دراز علاقوں جیسے گریز اور سمبل سوناواری سے مریض علاج کے لئے پہنچتے تھے۔ تاہم بیشتر بنیادی سہولیات نہ ہونے اور ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے مسلسل غیر حاضر رہنے کی شکایات کے باعث دور دراز اور پہاڑی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پسماندہ عوام کو مجبوراً پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کرنا پڑتا ہے اور دیگر جانچ پڑتال پر بھی کثیر رقم خرچ کرنی پڑتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.