ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی حوصلہ افزا کوشش - پلاسٹک بوتلوں اور دیگر کوڑا کرکٹ جمع

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں چترنار علاقے میں قائم قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے دو جوانوں نے قرنطینہ مرکز میں صفائی مہم شروع کر کے ایک حوصلہ افزا کوشش کی ہے۔

بانڈی پورہ: قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی حوصلہ افزا کوشش

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 9:12 PM IST

ایک ایسے وقت میں جب لوگ کووڈ 19 سے خوفزدہ اور سہمے ہوئے ہیں۔ وہیں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے دو نوجوان قرنطینہ مرکز کی صفائی میں جٹ گئے ہیں۔

مذکورہ نوجوانوں کو بیرون ریاست سے وادی کشمیر پہنچنے کے بعد اتوار کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا۔

مذکورہ نوجوانوں نے رضاکارانہ طور چترنار کے قرنطینہ مرکز کے احاطے کی صفائی کا کام شروع کیا ہے۔ احاطے میں پڑی پلاسٹک بوتلوں اور دیگر کوڑا کرکٹ جمع کر کے قرنطینہ میں رکھے نوجوان داد حاصل کر رہے ہیں۔

قرنطینہ مرکز میں رکھے جوانوں نے فون پر بتایا ’’قرنطینہ مرکز کے اطراف میں کوڑے کے ڈھیر دیکھ کر ہم چونک گئے اور صفائی ستھرائی کا بیڑا اٹھایا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.