بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے کانیاری پائین میں درمیانی شب رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو مکان پوری طرح سے خاکستر ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں گاؤ خانے میں موجود کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے ۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کو فوری طورپر امداد فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں: Fire In Baramulla بارہمولہ میں آتشزدگی ، ایک رہائشی مکان خاکستر
واضح رہے کہ گزشتہ برس کشمیر میں آتشزدگی کے 25 سو واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان آگ کی واردات میں37 افراد ہلاک جبکہ 1700 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق سرینگر شہر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 414 ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔وہیں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی افسران کے مطابق غفلت شعاری کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعہ رونما ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر یہ پایا گیا کہ گھروں یا دفاتر میں بجلی یا گیس سلنڈر کی وجہ سے آگ لگتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھروں اور عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے چاہیے تاکہ آگ لگنے پر اس پر بروقت قابو کیا جا سکے۔
(یو این آئی)