بانڈی پورہ: شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن قصبہ کو گندگی اور پالیتھین سے پاک رکھنے کی ایک پہل کے تحت میونسپل کمیٹی حاجن نے صفائی مہم کا انعقاد عمل میں لایا، To Make Hajan town plastic free, MC Hajan Initiates Cleanliness Drive جس کے تحت حاجن قصبہ میں مختلف مقامات پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی انجام کی گئی۔
صفائی مہم کے دوران لوگوں کو گھروں کے علاوہ آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے علاوہ پلاسٹک اور پالی تھین کے استعمال سے گریز کرنے کی تلقین MC Hajan Initiates Cleanliness Drive کی گئی۔
میونسپل کمیٹی حاجن Municipal Committee Hajan, Bandipora کے چیئرمین ڈاکٹر ارشاد احمد کی نگرانی میں صفائی مہم انجام دی گئی۔ انکے مطابق صفائی ابھیان کا مقصد لوگوں میں ماحولیاتی صاف و صفائی کا ایک تاثر پیدا کرنا اور علاقے کو پالیتھین اور گندگی سے صاف و پاک بنانا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’صفائی مہم کا مقصد صاف صفائی کا ایک ماحول پیدا کرنا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’گندگی معاشرے میں بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے لہٰذا لوگوں میں صاف و صفائی کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔''
میونسپل کمیٹی حاجن کے چیئرمین کے مطابق ’’یہ مہم آگے بھی جاری رکھی جائے گی، تاہم لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے پر توجہ دیں۔‘‘