ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں جاری وولر فیسٹیول اختتام پذیر

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 2:00 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں تین دن تک جاری وولر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹیول تقریب میں طالبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بانڈی پورہ میں جاری وولر فیسٹیول اختتام پذیر
بانڈی پورہ میں جاری وولر فیسٹیول اختتام پذیر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں تین دن تک جاری وولر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس ثقافتی پروگرام میں طالبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ یوں تو اس فیسٹیول کا انعقاد زرمنز وٹلب میں ہوتا تھا، لیکن اس بار اس کو لہرولپورہ گھاٹ کے کنارے انعقاد کیا گیا۔

اس فیسٹیول کا انعقاد فوج کی 14 ویں راشٹریہ رائفلز نے کیا تھا۔

اس تقریب پر بریگیڈیئر مہیشور سنگھ، فوج کے دیگر افسران، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ، ایس ایس پی بانڈی پورہ سول اور پولیس انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

تین دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں کشتی کے کئی مقابلے منعقد کئے گئے جبکہ اس کےعلاوہ دیگر کئی ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ اس تقریب میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا بانڈی پورہ میں خاتون عسکری اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

وہیں تقریب میں طلبہ نے موسیقی اور دیگر فنی پروگرام پیش کئے۔

اس کے علاوہ بوٹ ریسنگ کے فائنل مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ جن میں مقامی کشتی رانوں نے پوزیشن حاصل کی اور انہیں نقدی انعامات سے نوازا گیا۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو بیس ہزار روپے کا انعام دیا گیا، اس کے علاوہ فنی پروگرام پیش کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.