ETV Bharat / state

سورنم وجے ورش مشعل، 14 آر آر کے ہیڈکوارٹر پہنچ گئی

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 4:30 PM IST

1971 کی ہند و پاک جنگ میں بھارت کی جیت کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سورنم وجے ورش کے طور پر منایا جارہا ہے جبکہ آج ’سورنم وجے ورش مشعل بانڈی پورہ کے سونر وانی میں واقع 14 راشٹریہ رائفل کے ہیڈکوارٹر پہنچ گئی۔

سورنم وجے ورش مشعل، 14 آر آر کے ہیڈکوارٹر پہنچ گئی
سورنم وجے ورش مشعل، 14 آر آر کے ہیڈکوارٹر پہنچ گئی

بھارت۔پاک جنگ میں بھارت کی جیت کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سورنم وجے ورش منایا جارہا ہے جبکہ اس کے تحت مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ آج سورنم وجے ورش مشعل بانڈی پورہ میں واقع 14 راشٹریہ رائفل کے ہیڈکوارٹر کو پہنچ گئی۔ اس تقریب میں فوج، ضلع انتظامیہ، اہم شخصیات و اسکولی بچوں کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور مشعل کا شاندار استقبال کیا گیا۔

14 راشٹریہ رائفل کے ہیڈکوارٹر پر منعقدہ تقریب میں بانڈی پورہ کے ڈی ڈی سی، ایس پی، اے ایس پی اور فوج کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ کمانڈنگ آفیسر پرانو جوشی نے مشتعال کا استقبال کیا۔ تقریب میں فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف کے جوانوں کی جانب سے بینڈ پیش کیا گیا۔ قومی ترانے کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا گیا جبکہ اس موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سورنم وجے ورش مشعل ضلع اننت ناگ پہنچ گئی

1971 کی جنگ میں حصہ لینے والے ایک مقامی سابق فوجی کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا اور ان کی سراہنا کی گئی جس پر سابق فوجی نے نے 14 راشٹریہ رائفلز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جنگ کی کچھ یادیں تازہ کیں۔

کمانڈنگ آفیسر 14 آر آر پرانو جوشی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ آج ہم 1971 جنگ میں بھارت کی کامیابی کی گولڈن جوبلی سالگرہ منارہے ہے اور اس کی مشعل کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحات برسوں یاد رکھے جائیں گے اور فخر محسوس کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.