بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی غرض سے 'تھانہ دوس' Thana Divas کا اہتمام کیا گیا۔ بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں اور پنچ سرپنچوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس ایس ڈی پی او سمبل سریندر موہن کی صدارت میں منعقد ہوا، جن کے ہمراہ پولیس تھانہ سمبل کے ایس ایچ او محمد سلیم بھی موجود رہے۔ Sumbal Police Organises Thana Divas
اس دوران پولیس نے بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور ان سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جاسکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں گے۔ اس کے علاوہ پولیس نے شرکا کو یقین دلایا کہ بانڈی پورہ پولیس منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ان علاقوں کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گی۔ Sumbal Police Organises Thana Divas