ETV Bharat / state

سمبل ڈگری کالج میں داخلہ کے لیے طلبہ نے آج پھر احتجاج کیا - Kashmir students

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں آج ایک بار پھر درجنوں طلبا نے کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

طلباء نے کالج انتظامیہ کے خلاف ایک احتجاج کیا

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 8:08 PM IST

درجنوں ایسے طلبا جنہوں نے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا ہے اور اب کالج میں داخلہ لینا چاہتے ہیں سمبل ڈگری کالج میں داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں-

طلباء نے کالج انتظامیہ کے خلاف ایک احتجاج کیا

طلبا کا کہنا ہے کہ ان کا مستقبل داؤ پر لگا ہے کیونکہ کالج اتھارٹی انہیں داخلہ نہیں دے رہی ہے-

احتجاجی میں شامل طلبا کا کہنا تھا کہ انہیں سمبل ڈگری کالج میں اس وجہ سے داخلہ نہیں دیا جاتا ہے کہ کالج میں 640 سے زائد طالب علموں کو نہیں لیا جاسکتا ہے-

انہوں نے بتایا کہ سمبل ڈگری کالج کے آس پاس والے علاقوں میں رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں داخلہ نہیں دیا جارہا ہے-

طلبا نے سرینگر بانڈی پورہ روڈ پر احتجاج کرکے ٹریفک کی نقل و حمل مسدود کرکے رکھیں اور اس دوران وہ اس بات کا مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں سمبل ڈگری کالج میں داخلہ فراہم کیا جائے۔
دریں اثناء سمبل ڈگری کالج کے پرنسپل اور پولیس انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد طلبا نے احتجاج ختم کیا- انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ کل سے انہیں داخلہ فراہم کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی طلبا نے کئی دفعہ سمبل میں اس معاملے کو لیکر احتجاج کیا ہے اور آج یہ چھوتی مرتبہ ہے کہ طلبا سڑکوں پر اترے اور کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.