ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ذہنی اور جسمانی معذوروں کے لیے خصوصی ٹیکہ کاری مہم

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جسمانی و ذہنی طور پر معذور افراد کے لیے خصوصی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔

خصوصی ٹیکہ کاری مہم
خصوصی ٹیکہ کاری مہم
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 3:09 AM IST

بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے منی سکریٹریٹ بانڈی پورہ میں ان افراد کے لیے خصوصی ویکسینیشن مہم کا افتتاح کیا جو جسمانی یا ذہنی طور پر معذور ہیں۔

خصوصی ٹیکہ کاری مہم

قابل ذکر ہے کہ ایسے افراد کو ویکسین مراکز تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں بنا کسی رکاوٹ کے ویکسین لگائی جا سکے۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ یہ خصوصی کاؤنٹر بانڈی پورہ کے علاوہ سمبل اور دیگر علاقوں میں بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جسمانی یا ذہنی طور پر کمزور افراد کو ویکسین لگوانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.