ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: نالے میں کوڑا ڈالنے سے بیماریاں پھیلنے کے امکان

مقامی لوگوں کے مطابق سوناواری میں موجود نالہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کی آماجگاہ بن گیا اور لوگ اس میں کوڑا کرکٹ ڈالتے ہیں۔

water pollution
نالے میں آلودگی
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 8:43 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سود نارہ سوناواری میں موجود پانی کا نالہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔

نالے میں آلودگی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نالہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کی آماجگاہ بن گیا اور لوگ اس میں گندگی ڈالتے ہیں۔ انہوں نے شکایت کی ہے کہ اس نالہ سے وہاں موجود بستی میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں، جس کے متعلق انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اس نالہ کی صفائی شروع کرے ورنہ یہاں بیماریاں پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بانڈی پورہ: لوگ آلودہ پانی پر مجبور

ایک مقامی شہری نے کہا کہ 'نالہ میں جمع گندگی اور کوڑے کی وجہ سے یہاں دور دور تک بدبو پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں سے پیدل چلنا کافی دشوار ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ محکمہ اس کی صفائی کا انتظام کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مقامی لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس نالہ میں گندگی ڈالنے سے گریز کریں کیونکہ اس وجہ سے وہ اپنے ہی ہاتھوں اپنا سرمایہ برباد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو زک پہنچا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.