باںڈی پورہ میں گزشتہ چند روز سے ہو رہی مسلسل برفباری نے جہاں ایک طرف عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا، وہیں دوسری جانب حیدر اسپورٹس ایکڈیمی سے وابستہ بچوں نے برف کے ِخوب مزے لئے اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ہائر سیکنڈری اسکول میں حیدر اسپورٹس ایکڈیمی کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک سنو فیسٹول کے دوران بچوں نے بھاری برفباری کے دوران ڈانس کرکے برفباری کا خیر مقدم کیا۔
واضع رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے مقابلے اس برس میدانی علاقوں میں برفباری کافی دیر سے ہوئی۔ ایونٹ کے دوران مارشل آرٹ کے ایک ایونٹ کا بھی اہتمام بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے برف سے کئی چیزیں بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: اوڑی: برفباری سے معمولات زندگی متاثر
اس دوران برف سے بنائی گئی کشتی کو خوب سراہنا ملی۔ اس موقعے پر بی ڈی سی چیئر پرسن ہاری بیگم بھی موجود تھیں۔ بچوں نے صدیوں پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینک کر ٹھنڈ سے بچاؤ کا طریقہ اپنا لیا۔ اس مواقعے پر بچے پرجوش نظر آئے۔ بچوں نے کہا کہ برف باری کے دوران بجلی کی عدم دستیابی اور گھروں میں ایک جگہ سمٹ کر رہ جانے کے دوران انہیں کھیل کود اور ایک دوسرے سے ملنے کا ایک اچھا موقع فراہم ہوا۔