بانڈی پورہ: محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے ضلع بانڈی پورہ میں سوناواری کے حاجن اور شادی پورہ علاقوں میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں سمیت دیگر کسانوں میں 20 سے زائد 'شیپ یونِٹس' تقسیم کئے گئے۔ اس ضمن میں دونوں مقامات پر ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر، ڈاکٹر نزہت ولی، کی قیادت میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پنچایت ممبران کے علاوہ کسانوں اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ Sheep Units Distributed in North Kashmir’s Bandipora
اس موقع پر موجود افسران نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری نوکریوں کا تعاقب کرنے کے بجائے اپنے خود کے کاروباری یونٹس قائم کریں۔ انہوں نے نوجوانوں کو غیر منحصر روزی روٹی کمانے کے لیے حکومت کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں: Sheep Husbandry Awareness بھیڑ پروروں کے لئے بیداری پروگرام