ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: متعدد دکانیں اور ہوٹل سربمہر - کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کی پاداش میں ہوٹل اور کئی دکانوں کو سیل کر دیا۔

بانڈی پورہ: متعدد دکانیں اور ہوٹل سربمہر

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 6:06 PM IST

نمائندے کے مطابق بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر اور تحصیلدار نے بانڈی پورہ کے بازار کا اچانک دورہ کرکے متعدد دکانوں کو سربمہر کیا۔

بانڈی پورہ: متعدد دکانیں اور ہوٹل سربمہر

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار رؤف احمد نے گوشت فروخت کرنے والے متعدد دکانوں، مرغ فروشوں اور ایک ہوٹل کو سیل کرنے کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ ہے اور ایک جگہ متعدد فراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیل کی ہوئی دکانوں پر عوام کا ہجوم ہونے کی پاداش میں انہیں سربمہر کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پوری وادی میں اضطراب اور بے چینی کا ماحول ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور عوام کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے اور بھیڑ اکٹھا کرنے کی سخت ممانعت ہے۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے اب تک پورے عالم میں دس ہزار ہلاک جبکہ لاکھوں افراد اس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.