بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ڈاک بنگلوو سمبل، سوناواری میں ایس ڈی ایم سمبل ڈاکٹر بشیر احمد لون کی سربراہی میں ایک کیرئیر کاؤنسلنگ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کرئیر کونسلنگ ورکشاپ میں درجنوں طلباء و طالبات کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ SDM Sumbal Organised Career Counselling Programme
ورکشاپ میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات نے بھی اس پروگرام میں خاصی دلچسپی لی اور سب ضلع انتظامیہ سمبل کا اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بشیر لون نے طلباء کو بہترین کیرئیر کا انتخاب کرنے کے مختلف اصول و ضوابط سے آگاہ کیا اور انہیں اپنے پند و نصائح سے نوازا۔ ایس ڈی ایم نے طلبہ کو مختلف مشوروں سے نوازا کہ وہ کس طرح سے آگے مستقبل میں اپنے ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں۔ Sumbal Bandipora Career Counselling Programme
مزید پڑھیں: Talent Search Exam بھوپال میں مسلم طلباء کے لئے ٹیلینٹ سرچ امتحان