ETV Bharat / state

Winter Vacation Extended For Gurez برفباری کے پیش نظر گریز میں اسکول پانچ مارچ کو کھلیں گے - کشمیر میں برفبناری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق اگلے دو دنوں تک ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 6:38 PM IST

سرینگر: تقریباً تین ماہ کے سرمائی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو کشمیر میں پرائمری میڈل اور سیکنڈری اسکول دوبارہ کھلیں گے۔ یکساں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ عمل میں لانے کے بعد امسال پہلا ایسا موقع ہے جب کشمیر میں سالانہ امتحان مارچ اپریل میں منعقد ہوں گے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق اگلے دو دونوں تک ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ برفباری کے پیش نظر سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز نے تمام اسکولوں کو یکم مارچ کے بجائے 5 مارچ کو کھلنے کی ہدایت دی ہے۔ موصوف کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق حالیہ برفباری کی پیشن گوئی اور برفانی تودے کے انتباہ کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے یکم مارچ کے 5 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔

مزید پڑھیں: Annual Exam in Kashmir Schools: ایک سے نویں جماعت کے امتحانات بیس مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ یو ٹی لداخ نے بھی کرگل ضلع کے لیے بھی سرمائی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ انتطامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق اب اسکولوں کی سرمائی تعطیلات 12 مارچ تک ہوگی۔تاہم عملے کے ارکان ضروری انتظامات کرنے کے لیے 10 مارچ کو اسکولوں میں رپورٹ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے کچھ روز قبل تمام چیف ایجوکیش افسران اور سبھی پرنسپلز کو ہدایت دی کہ وہ ایک سے نویں جماعت کے امتحانات کو اگلے ماہ 20 مارچ تک مکمل کریں۔ اس سے قبل جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات کے لیے تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ یکساں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ عمل میں لانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جموں وکشمیر کے طلباء بھی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے طلباء کے ساتھ مارچ اپریل سیشن میں بورڈ امتحانات میں شریک ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.