ETV Bharat / state

Organized Satyagraha in Bandipora بانڈی پورہ میں کانگریس کارکنان کی جانب سے ستیہ گرہ

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 10:31 AM IST

بانڈی پورہ میں آج کانگریس پارٹی کے کارکنان اوررہنماؤں کی جانب سے پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔ کانگریس کارکنان نے کہا کہ مرکز کی حکومت نے ملک کے جمہوریت کا مذاق بنا دیا ہے ۔

ستیہ گرہ کا اہتمام
ستیہ گرہ کا اہتمام
ستیہ گرہ کا اہتمام

بانڈی پورہ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے آج بانڈی پورہ میں کےسینئر کانگریس رہنما مرحوم حبی شییخ کے مکان پر ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں علاقہ کے کانگریس پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس میٹنگ کے بعد جے بھارت ستیہ گرہ پروگرام کے تحت کانگریس کے کارکنان نے دھرنا دیا۔ اس دھرنے کی صدارت جے بھارت ستیہ گرہ مہم کے ضلعی انچارج عرفان نقشبندی نے کی۔ ان کے علاوہ کانگریس پارٹی کے ضلع صد ایڈوکیٹ فاروق حبیب، سنیئر کارکنان گل رفیقی غلام ،محمد ڈار،گلزار احمد شیخ ،مبشر حسن،فاروق احمد لون اور غلام محمد ڈار کے علاوہ دیگر درجنوں کانگریس کارکان نے پروگرام میں شرخت کی ۔

دھرنا کے دوران کارکنان نے راہل گاندھی کی ستیہ گرہ مہم کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے جھوٹ کی سیاست کے خلاف جس مہم کا آغاز کیا ہے یہ احتجاج اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں:Rahul Gandhi Word Puzzle Tweet راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعے پانچ سابق کانگریس رہنماؤں کو نشانہ بنایا

اس موقع پر عرفان نقشبندی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملک مین اس وقت نہ صرف آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیںبلکہ موجودہ سرکار کے خلاف سچ بولنے والے شخص کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔انہیں مقدموں میں پھنسا یا جارہا ہے ؤای ڈی اور سی بی آئی کا خوف دلایاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اس سے ہرگز ڈرنے والی نہیں ہے۔ انہونے کہا کہ موجودہ حکومت نے جس طرح سے ملک کے آئین کا مذاق بنایا ہے اور جس طرح سے سچ کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی جارہی اس کے خلاف ملک کے ہر فرد کو اس مہم میں جٹنا ہوگا تاکہ ملک کی اسیکولر ساخت کو بچایا جاسکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.