ETV Bharat / state

کورونا وائرس: بانڈی پورہ میں ریڈ زون علاقوں سے نمونے جمع

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ضلع بانڈی پورہ میں 'حفاظت' مہم کے تحت ضلع کے ریڈ زون علاقوں سے نمونے جمع کیے گئے۔

کورونا وائرس: بانڈی پورہ میں ریڈ زون علاقوں سے نمونے جمع
کورونا وائرس: بانڈی پورہ میں ریڈ زون علاقوں سے نمونے جمع
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 4:57 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ نے 'حفاظت' نامی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت منگل کو ضلع کے ریڈ زون (وارڈ پانچ) علاقے سے سینکڑوں نمونے حاصل کر کے کووڈ 19 لیباریٹری کو ٹیسٹنگ کے لیے روانہ کیے گئے۔

کورونا وائرس: بانڈی پورہ میں ریڈ زون علاقوں سے نمونے جمع

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ قصبے میں وارڈ نمبر پانچ سے کورونا وائرس کے متعدد مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد مذکورہ علاقے کو ریڈ زون کے زمرے میں شامل کر لیا گیا تھا۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے شروع کیے گئے حفاظت پروگرام کے تحت منگل کو بانڈی پورہ کے وارڈ نمبر پانچ علاقے میں طبی عملے نے گھر گھر جاکر لوگوں کے نمونے حاصل کیے۔

اس موقعے پر ای ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بلاک میڈکل افسر ڈاکٹر مسرت اقبال وانی کے مطابق ’’وارڈ نمبر پانچ سے گھر گھر جاکر لوگوں کے نمونے حاصل کرنا ضلع انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی ’حفاظت‘ مہم کی ایک کڑی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور مثبت افراد کی نشاندہی کے لیے ٹیسٹنگ بے حد ضروری ہے۔

عوام کی جانب سے طبی عملے کی معاونت کرنے پر ڈاکٹر مسرت اقبال نے عوام الناس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’عنقریب ہی مرحلہ وار ریڈ زون علاقوں کے علاوہ تجارت کے شعبے سے جڑے افراد کی اسکرینگ بھی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.