بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ نے روڈ سیفٹی ماہ کی تقریبات کے اختتام کے لئے بوائز ہائی اسکول باغ میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد اور سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راہل ملک مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف ایجوکیشن آفیسر جاوید اقبال، اے آر ٹی او محمد صہیب، صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عبد الرشید، سول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ ضلع کے دیگر سینيئر افسران موجود تھے۔
اختتامی تقریب میں پروگراموں کا سلسلہ جاری تھا، جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خطاب کیا۔ اس موقع پر طلبا کے لیے ایک پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گيا جس میں بچوں نے روڈ سیفٹی کے تعلق سے پینٹنگ بنائی۔
اس موقع پر ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی ماہ کے انعقاد کا مقصد ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی اور روز مرہ کی زندگی میں اصولوں کی پیروی کی اہمیت کا حصول تھا۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ سڑک کی حفاظت کے لیے سفیر کی حیثیت سے کام کریں اور روڈ سیفٹی قوانین کی سختی سے پیروی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد کریں۔ گاڑی چلاتے وقت فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کے تحت بائک ریلی کا اہتمام
ڈی سی بانڈی پورہ نے ڈرائنگ مقابلے کے فاتحین کو مبارکباد پیش کی اور کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران مثالی کام کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر مختلف ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے گئے۔