ETV Bharat / state

‪بانڈی پورہ: سڑک کے باوجود لوگ پیدل چلنے پر مجبور

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 12:46 PM IST

محکمہ آر اینڈ بی نے آج سے سترہ برس قبل ترک محلہ ترک پورہ کے لئے ایک روڈ تعمیر کیا تھا، تاہم یہاں کے لوگوں کو اب بھی پیدل ہی سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

Road disturbed
پیدل چلنے کو مجبور

ایک مقامی سرپنچ نے جے سی بی کی مدد سے اس روڈ کی کھدائی کی اور اس کے اوپر بڑے بڑے پتھر ڈال کر اسے کسی بھی آمد ورفت کے لئے کاٹ دیا۔ مذکورہ سرپنچ سڑک کے لیے استعمال کی گئی زمین کا معاوضہ طلب کر رہا ہے۔

اتنے لمبے عرصے تک معاوضے کا انتظار کرنے کے بعد تنگ آکر مذکورہ سرپنچ نے سڑک پر ہونے والے سارے آمد رفت کو روک دیا۔لیکن اس سب کے بیچ تقریبا پچاس گھروں پر مشتمل اس ترک محلہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دراصل یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے اور آمد و رفت کے لئے یہی سڑک ایک موافق زریعہ بن گئی تھی، لیکن اس کے کاٹے جانے کے بعد اس محلے کے لوگوں کو ایک سڑک ہونے کے باوجود اپنے آباؤ اجداد کی طرح کوئی بھی بوجھ چاہے وہ کھانے پینے کی کوئی اشیاء ہو، کوئی بیمار ہو، کوئی حاملہ عورت ہو یا پھر اسکولی بچوں کا بستہ ہو، اپنے کاندھوں پرہی اٹھا کر چلنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال کے لوگ راستہ نہ بننے سے نالاں

مقامی افراد نے کئی بار اس مسئلے کا حل ڈھونڈھنے کے لئے انتظامیہ کا رخ کیا۔ انتظامیہ کے افسران نے جن میں تحصیلدار آلوسہ بھی شامل ہیں، یہاں آکر خود جائزہ لیا، لیکن سترہ سال گزرنے کے باوجود وہ اس ایک مسئلے کا حل تلاش نہ کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.