بانڈی پورہ: جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم، زون سمبل، نے ڈاک بنگلوو سمبل، سوناواری میں ایک اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے حکومت سے انہیں ’’اولڈ پینشن اسکیم‘‘ کے زمرے میں شامل کرنے کی مانگ کی۔ آر ای ٹی فورم نے اس کے علاوہ ان کے لئے ٹرانسفر پالیسی کو معین کرنے، اسکولوں میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے انفراسٹرکچر اور اساتذہ کی اضافی قوت کو بڑھانے کا بھی پر زور مطالبہ کیا۔ ReT Teachers Demand OPS and Transfer Policy
اجلاس کے دوران اس بات کو دہرایا گیا کہ ’’اگر ملازمین کو اولڈ پینشن اسکیم کے زمرے میں نہیں لایا گیا تو وہ مستقبل میں احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘‘ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹیچرز نے بتایا کہ ’’اولڈ پینشن اسکیم ہر ایک ملازم کا حق ہے۔ حکومت ایک ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتی۔‘‘
مزید پڑھیں: Teacher Association Protest in Kulgam: کولگام میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج