فیزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ کے لئے ریفریشر کورس آج بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈی سی بانڈی پورہ نے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور فیزیکل ایجوکیشن اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اسکولوں میں پوری لگن کے ساتھ کام کریں اور بچوں کی مجموعی نشونما کے لیے طلبا کو اضافی نصابی سرگرمیوں میں شامل کریں۔
انہوں نے اساتذہ کے لئے ریفریشر کورس کے انعقاد پر ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس (ڈی وائی ایس ایس) کو سراہا، جو انسانی وسائل کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
ڈاکٹر اویس نے اپنے اسکولوں کے لئے ضلع کے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسرز میں ٹیبل ٹینس میزیں بھی تقسیم کیں۔ تمام ٹرینی اور آر پی میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
بارہویں کے امتحانات: پہلے پرچے کی تاریخ میں تبدیلی
اس سے قبل ڈی وائی ایس او بانڈی پورہ جی ایچ قدیر بھٹ نے ڈاکٹر اویس احمد کا تقریب میں استقبال کیا اور انہیں رواں سال کے دوران محکمہ کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔