بانڈی پورہ: خوبصورت سرحدی علاقہ گریز کے سیاحتی مقام کو منظر عام پر لانے اور ان کو فروغ دینے کی مہم کے تحت فوج نے محکمہ ٹورزم اور ضلع انتطامیہ کے تعاون سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ 14 سے 18 اپریل تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں آج سرینگر ایئرپورٹ سے شروع ہونے والے خوبصورت مقام جیسے جھیل ولر، بانڈی پورہ، تراتب، رازدان پاس، وادی نزلون، بگتور بڈون اور کھنڈیال جیسے دلکش مقامات کی عکس بندی کی گئی۔ جبکہ 18 اپریل کی شام کو جشن گریز کے تحت مقامی فنکار ایک رنگا رنگ پروگرام پیش کیا Holding a gurez tourism promotion program۔
پانچ دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کے زریعے گریز کی سیاحت کو فروغ دینے والے افراد شامل تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران گریز کے دلکش مقام سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے منظر عام پر آئے ہیں اور سیاحوں نے اس وادی کی طرف بے حد دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
گزشتہ سال 2021 میں تقریبا 15000 سیاحوں نے گریز کی سیر کی جبکہ سال 2020 کے دوران یہ تعداد محض 300 سے 400 تک تھی۔ جس کی وجہ سے یہاں کئی شعبوں میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ تاہم اب بھی ملک اور جموں وکشمیر کی ایک بڑی آبادی وادی گریز کے حسین اور دلکش نطاروں سے نا واقف ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے Explore Gurez کے نام سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔