ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا کام جاری - گنستان اور نوگام میں ڈی ڈی سی انتخابات

ضلع بانڈی پورہ کے دو بلاک گنستان اور نوگام میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر پولنگ عملہ اور حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، اس ضمن میں پولنگ عملہ کو پولنگ مراکز کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

preparations all set for 2nd phase of ddc in bandipora
ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا کام جاری
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 5:01 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے تیاریوں کو انتظامیہ کی جانب سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ضلع بانڈی پورہ میں یکم دسمبر کو دو بلاک گنستان اور نوگام میں ڈی ڈی سی کے لیے ووٹنگ ہونے والی ہے، جس کے لیے پولنگ عملہ کو پولنگ مراکز پر روانہ کردیا گیا ہے، وہیں انتخبات کو پرامن ماحول میں کرانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا کام جاری

واضح رہے کہ گنستان نششت کے لیے 11 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ نوگام سے 5 خواتین ڈی ڈی سی انتخابات میں شرکت کررہی ہیں۔ اس سے قبل ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بانڈی پورہ کے تین انتخابی نششتوں گریز، تلیل اور سمبل میں انتخابات ہوچکے ہیں۔

مذکورہ ان تینوں انتخابی نششتوں میں مجموعی طور پر بہتر پولنگ کا مظاہرہ ہونے کے ساتھ ساتھ پر امن طریقے سے انتخابات منعقد ہوئے اور توقع کی جارہی ہے کہ دوسرے مرحلے کے لیے بھی پر امن طریقے سے ووٹنگ منعقد ہوگی۔

جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات کو منعقد کیا جارہا ہے، جس کو آٹھ مراحل میں مکمل کیا جانا ہے اور نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

پلوامہ: انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے الزام میں چار ملازمین معطل

'انتخابی مہم کے لئے امیدواروں کو معقول سکیورٹی فراہم کی جائے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.