ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں سیاسی سرگرمیاں شروع

بانڈی پورہ کے سابق رکن اسمبلی عثمان مجید کی صدارت میں ایک روزہ ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں کارکنان کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بانڈی پورہ کے سابق رکن اسمبلی عثمان مجید

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 11:39 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:44 AM IST

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد آج پہلی بار شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔

کانگرس کے باغی رہنما عثمان مجید بانڈی پورہ کے سابق رکن اسمبلی عثمان مجید کی صدارت میں ایک روزہ ورکرس کنونشن منعقد ہوا، جس میں کارکنان کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن کے حاشے کے دوران عثمان مجید نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھرڈ فرنٹ یا تیسرا محاذ نہیں بلکہ ایک علاقائی سیاسی جماعت شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا آپ لوگوں کو پتہ چلے گا، اس کے چرچے بھی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت جموں و کشمیر کے عوام کے خاطر کام کرے گی۔ یہاں کی ہر پارٹی یہاں کے عوام کے مسئلے و مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے، جتنے بھی ہم خیال لوگ ہیں انہوں نے سوچا کہ ایک نئی سیاسی پارٹی بنائیں گے جو شفافیت کے ساتھ صرف لوگ کے لیے کام کرے گی۔

عثمان مجید کانگریس کے سینیئر رہنما تھے اور انہوں نے کانگریس کو خیر آباد کہا ہے۔

بتا دیں کہ پی ڈی پی کے سابق رہنما الطاف بخاری ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس میں پی ڈی پی، کانگریس کے باغی رہنماوں کی شمولیت کے امکانات ہیں۔ عثمان مجید بھی اسی سیاسی پارٹی میں شامل ہونگے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.