شمالی کشمیر: بانڈی پورہ ضلع میں متعدد ایسے سیاسی کارکنان نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی جو دیگر مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستہ تھے۔ Political activists join BJP in Bandiporaبانڈی پورہ کے اجس علاقے سے تعلق رکھنے والے ان کارکنان نے جمعہ کو باضابطہ طور بی جے پی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر ایک تقریب کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا۔
جوائننگ کی تقریب میں بی جے پی کے مقامی ورکر و لیڈران کے علاوہ کئی رضا کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی بی جے پی لیڈر عبدالرحمن ٹکری نے پارٹی میں شامل ہونے والے ورکروں کا خیر مقدم کیا۔ Political activists join BJP in Ajas انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ 70برسوں کے دوران یہاں کے لوگوں کا استحصال کیا گیا ہے، سبھی سیاسی جماعتوں نے کشمیریوں کے حقوق کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔‘‘
عبدالرحمٰن ٹکری نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’این سی سمیت دیگر پارٹیوں نے لوگوں کو بے وقوف بنا کے رکھا، یہاں کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔‘ BJP on JK Assembly Elections انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’بی جے پی لوگوں کی امنگوں اور توقعات کے مطابق کام کرے گی اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ جیت درج کرے گی۔‘