عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ کولوسہ پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب یہ کولوسہ کا رہائشی فیاض احمد گنائی ولد عبدالغنی گنائی اپنے دفتر جا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'تاہم دو پولیس اہلکار جنہیں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لیے کولوسہ پل پر ناکے کے قریب تعینات کیا گیا تھا، نے انہیں واپس جاتے ہوئے روکا اور لاک ڈاؤن کے باوجود باہر قدم رکھنے پر اس سے پوچھ گچھ کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ جنگل کے عہدیدار اس کی وضاحت کرتے، پولیس اہلکاروں میں سے ایک نے مبینہ طور پر اس کو پیٹنا شروع کر دیا، زخمی شخص کو علاج کے لئے ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'زخمی کو ٹانگوں اور بازوں پر چوٹ لگی ہیں اور اس کے کان کو بھی بری طرح سے لگا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔