جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں پولیس نے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے-
سمبل پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایسے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جو تجارت کی آڑ میں سوناواری کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کررہے تھے-
بانڈی پورہ کے ایس ایس پی راہل ملک نے پریس کانفرنس کے دوران نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی ایک بڑی کامیابی قرار دیا-
انہوں نے بانڈی پورہ ضلع کی عوام سے گزارش کی کہ وہ ڈرگ مافیا کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں-
واضح رہے کہ سمبل پولیس کو اس بات کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ علاقے میں منشیات سپلائی کی جارہی ہے پولیس نے گزشتہ شب علاقے میں کئی جگہوں پہ چھاپہ مار کے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے-
ڈرگ سپلائی کرنے والے یہ ملزمین علاقے میں بڑے پیمانے پر نوجوانوں میں منشیات فروخت کر کے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب لے جا رہے تھے-
ادھر مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس سے گزارش کی کہ وہ اس عمل کو جاری رکھیں-