ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں شعری نشست منعقد

کافی اینڈ کلام فورم کے ایک سال مکمل ہونے پر شعری نشست کے دوران فورم کے یک سالہ کارکردگی پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔

Poetry
Poetry
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 8:32 AM IST

شمالی کمشیر میں علم و ادب کا گہوارہ رہے ضلع بانڈی پورہ میں کافی اور کلام کے زیر اہتمام ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے تمام بڑے اور نوجوان شاعروں نے اپنے کلام سے لوگوں کو محظوظ کیا۔

بانڈی پورہ میں شعری نشست منعقد

کورونا وبا کے اس دور میں بھی ادب اور شاعری کا ذوق رکھنے والے سامعین ضلع کے واٹہ پورہ علاقے میں منعقد شعری نشست میں آخر تک موجود رہے۔

شعری نشست کا انعقاد کافی اور کلام فورم کے ایک سال مکمل ہونے پر کیا گیا تھا۔ اس دوران غلام محی الدین جو فورم کے بانی تھے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

منتظمین نے کہا کہ مرحوم کی خواہش تھی کہ علاقے میں ادبی ذوق کو ترقی دینے کے لئے ایک فورم کو متحرک کیا جائے اور اسی مقصد سے انہوں نے اس کی بنیاد ڈالی تھی۔

شعری نشست
شعری نشست

شعری نشست کے دوران فورم کے مقاصد اور ایک سال کے دوران فورم کے ذریعہ کئے گئے کاموں پر سیر حاصل بحث بھی ہوئی۔

فورم کے صدر عقیل محی الدین بھٹ نے کہا کہ فوم نے اس دوران نوجوان شاعروں کو مواقع فراہم کرنے کی پوری کوشش کی ہے اور آئندہ بھی ابھرتے ہوئے نوجوان شاعروں کے لئے فورم کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں علم و ادب کو فروغ دینے کے لئے ایسے فورم کے بارے میں اکثر فکر کی جاتی تھی لیکن ایک سال قبل جب اس کی بنیاد پڑی اس وقت سے فورم سے جڑے تمام لوگ کافی محنت کر رہے ہیں۔

شعری نشست
شعری نشست

ادیب و شاعر پروفسر اسماعیل کی صدرات میں شعری نشست منعقد ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.