بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا۔ یہ اجلاس بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری اندرکوٹ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی قیادت جے کے پی سی کے انچارج ضلع صدر جہانگیر ڈار نے کی۔JKPC Workers meet in Sumbal
اجلاس میں پارٹی کارکنان کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جہانگیر ڈار نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تیار رہنے اور پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط بنانے پر زور دیا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر احمد نے کہا کہ انہیں پارٹی چیئرمین سجاد لون کی طرف سے ہدایات ملی ہے کہ اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: Apni Party Convention at Kulgam: اپنی پارٹی نے کولگام میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا