ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بجلی گل ہونے سے مقامی لوگ پریشان - کئی بار یقین دہانی کرائی

بانڈی پورہ کے ناتھ پورہ میں اگرچہ تین برس قبل ٹرانسفارمر نصب کیا گیا، تاہم ایک انسپیکشن نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹرانسفارمر شروع نہیں کیا جا رہا ہے۔

light
بجلی
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 7:06 PM IST

مقامی آبادی گزشتہ تین مہینوں سے محکمہ کی جانب سے انسپیکشن کے انتظار میں ہے۔ تین سال کی مشقت کے بعد ناتھ پورہ بانڈی پورہ کے وارڈ نمبر چودہ میں پی ایم ڈی پی یا پی ایم ڈی پی کے تحت ایک ٹرانسفارمر نصب کیا گیا۔ اسے نصب کرنے میں تقریباً ایک سال کا وقت لگا۔ اگرچہ تین مہینے پہلے اس کام کو مکمل کر لیا گیا۔ تاہم پچھلے تین مہینوں اسے اس لئے شروع نہیں کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا انسپیکشن کرنَا ابھی باقی ہے۔

بجلی

مقامی لوگوں نے انسپیکشن کے حوالے سے متعلقہ حکام سے کئی بار رجوع کیا۔ تاہم لگتا ہے کہ ابھی تک پی ایم ڈی پی کے پاس انسپیکشن کے لئے وسائل موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے کھمبوں اور ترسیلی لائن کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں خاص کر سردیوں کے موسم میں شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچے آج بھی موم بتیوں کے سامنے پڑھائی کرنے کے لئے مجبور ہیں جس سے ان کے صحت پر کافی منفی اثر پڑھ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.