ETV Bharat / state

سمبل سوناواری: محکمہ واٹر سپلائی کے خلاف احتجاج - bandipor jammu & kashmir news today

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی انتخابات سے قبل محکمہ واٹر سپلائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

people protest against  water supply department in bandipora
سمبل سوناواری: محکمہ واٹر سپلائی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 7:22 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں حالیہ دنوں ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والے ایک امیدوار راتھر معراج نے اپنے حامیوں اور کارکنوں کے ہمراہ سب ضلع انتظامیہ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں شامل ان افراد کا کہنا تھا کہ سمبل سوناواری کے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

تاہم انتظامیہ پروگرام برائے پروگرام کرنے میں مصروف ہے اور ہر پروگرام میں اس بات کا دعویٰ کیا جاتا ہے کہ تعمیر و ترقی کو لیکر کافی کچھ ہورہا ہے جب کہ زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

سمبل سوناواری: محکمہ واٹر سپلائی کے خلاف احتجاج

مظاہرہ کرنے والے افراد کا مطالبہ تھا کہ سب ضلع سمبل سوناواری میں افسران کو تبدیل کیا جائے کیونکہ یہاں برسوں سے افسران کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے زمینی سطح پر بھی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کوئی خاص پیش رفت دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:وادی کشمیر میں گہری دھند سے عام زندگی مفلوج

انہوں نے کہا کہ نیسبل، نوگام، عاشم اور دیگر دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم ہونا پڑرہا ہے۔

ان علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی اور پانی کی کمی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ورنہ وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.