سرحدی علاقہ گریز میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ اس کے تحت نوے فیصد افراد ویکسین لے چکے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا اور بہت جلد یہاں سبھی افراد کو ویکسین دی جائیں گی۔
ویکسینیشن کے لیے مقامی افراد نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی افراد کو ویکسین دیا گیا یہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور کے عمل سے ہی ایسا بہت جلد ممکن ہو پایا۔ کیونکہ اس جیسے علاقے میں بزرگ اور معمر افراد کی نقل و حمل میں کافی دشواریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔