ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: روسی سفیدوں کے کاٹنے کا عمل شروع - کشمیر

حالیہ دنوں انتظامیہ کی جانب سے روسی سفیدوں کو کاٹنے کے انتباہ کے بعد شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کئی علاقوں میں لوگوں نے از خود سفیدوں کے درختوں کو کاٹنے کا عمل شروع کیا ہے۔

russain poplar cutting
بانڈی پورہ: روسی سفیدوں کو کاٹنے کا عمل شروع
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 4:36 PM IST

بانڈی پورہ میں سمبل سوناواری کے بہارآباد علاقے میں لوگوں نے روسی سفیدوں کو کاٹنے کا عمل شروع کیا اور وادی کے کئی دیگر علاقوں میں بھی روسی سفیدوں کے کاٹنے یا شاخ تراشی کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بانڈی پورہ: روسی سفیدوں کو کاٹنے کا عمل شروع

طبی ماہرین کے مطابق روسی سفیدے سے نکلنے والی روئی کے گھالے سے لوگوں میں الرجی ہوتی ہے اور کووڈ 19 کی صورتحال میں لوگ جب اس الرجی کیلئے علاج و معالجے کے سلسلے میں طبی مراکز پہنچیں گے تو وہاں وہ کوروناوائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کووڈ 19 بیماری پھیپھڑوں پر ہی حملہ کرتی ہے اور اگر روسی سفیدوں کے سبب الرجی کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ جائے گی تو موجودہ صورتحال میں ہسپتالوں میں بھیڑ ہوگی جس سے یہ لوگ بھی کووڈ سے متاثر ہو سکتے ہیں اور معالجین کو بھی پریشانیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں وکشمیر کے ہر قصبہ و دیہات میں اس سلسلے میں لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے انہیں جلد سے جلد روسی سفیدوں کو کاٹنے یا انکی شاخ تراشی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس سلسلے میں شمالی ضلع بانڈی پورہ کے کئی دیہات میں لوگوں نے اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے از خود ان درختوں کی کٹائی شروع کر دی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی افراد نے اس اقدام کے لیے انتظامیہ کی سراہنا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.