ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ڈی ڈی سی ممبر پی ڈی پی سے مستعفی - بانڈی پورہ

شمالی ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے پی ڈی پی کے ایک ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبر نے منگل کے روز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے

بانڈی پورہ: ڈی ڈی سی ممبر پی ڈی پی سے مستعفی

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 4:03 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کی بونہ کوٹ نشست سے پی ڈی پی کی ٹکٹ پر حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں جیت درج کرنے والے عبدالغنی وانی نے پارٹی کے جنرل سکریٹری کو اپنا استعفیٰ نامہ روانہ کیا ہے۔

موصوف ڈی ڈی سی ممبر نے اپنے استعفیٰ نامے میں کہا ہے: ’میں عبدالغنی وانی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں میں نے یہ فیصلہ پارٹی کے کارکنوں کے ساتھے تفصیلی گفت وشنید کے بعد لیا ہے‘۔

ان کا استعفیٰ نامے میں مزید کہنا ہے کہ پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی کے پیش نظر یہ فیصلہ لینا بہت ہی کٹھن کام تھا۔ قبل ازیں پی ڈی پی سے چند اہم لیڈر مستعفی ہوئے ہیں جن میں سے بعض نے حال ہی میں پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

پی ڈٰی پی سے ناطہ توڑ کر پیپلز کانفرنس میں شامل ہونے والے بڑے لیڈروں میں سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ، سابق وزیر سید بشارت بخاری، پیر منصور حسین اور خورشید عالم قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.