ETV Bharat / state

سمبل: پٹواری پر رشوت طلب کرنے کا الزام، پٹواری کی تردید

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری علاقے میں ایک کسان نے محکمہ ریونیو کے ایک پٹواری پر ان سے زمین کے کاغذات فراہم کرنے کے عوض رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم متعلقہ پٹواری نے سبھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

سمبل: پٹواری پر رشوت طلب کرنے کا الزام، پٹواری کی تردید
سمبل: پٹواری پر رشوت طلب کرنے کا الزام، پٹواری کی تردید
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 3:51 PM IST

سمبل سوناواری کے علاقہ شادی پورہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد نے مقامی پٹواری پر زمین کے کاغذات جاری کرنے کے بدلے ان سے رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سمبل: پٹواری پر رشوت طلب کرنے کا الزام، پٹواری کی تردید

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب وہ اپنی زمین کے دستاویز و نقشہ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ پٹواری سے رجوع کیا تو ان کے مطابق پٹواری نے ’’کاغذات کے عوض پانچ لاکھ روپے طلب کیے۔‘‘

ادھر مذکورہ پٹواری فردوس احمد نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کی شبیہہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔'

انہوں نے بتایا ’’وہ کسان نہیں بلکہ ایک دلال ہے، میں اس شخص کو اراضی کے دستاویز نہیں دے سکتا کیونکہ وہ جس اراضی کے دستاویز مجھ سے طلب کر رہا ہے وہ اس نے پہلے ہی فروخت کر دی ہے جس کی عدالت میں تحریر کردہ راضی نامہ کی کاپی میرے پاس موجود ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ان پر لگائے گئے سبھی الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.