ETV Bharat / state

پاکستانی فائرنگ میں 15 رہائشی مکانات خاکستر

author img

By

Published : Aug 31, 2019, 11:56 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:49 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار 15 رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

فائل فوٹو

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گریز سیکٹر کے بگرنگ علاقہ میں گزشتہ رات پاکستانی افواج کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ آگ کی شعلوں پر قابو پایا جاتا کم از کم 15 رہائشی مکانات خاکستر ہوچکے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کنبوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: 'ایک شل رہائشی مکان پر گر گیا جس کے نتیجے میں اسے آگ لگی۔ اس سے پہلے کہ آگ پر قابو پایا جاتا کم از کم 15 رہائشی مکانات اس کی زد میں آچکے تھے'۔
مقامی لوگوں نے سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف عام شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا: 'دونوں ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرنے چاہیے۔ سرحدی کشیدگی کا خمیازہ ہم جیسے غریبوں کو بھگتنا پڑتا ہے

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.