ETV Bharat / state

سمبل میں ملازمین کا خاموش احتجاج - تنخوہ نہ ملنے پر احتجاج

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں نیشنل یوتھ کارپس کے درجنوں ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر ایک خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سمبل میں این وائی ملازمین کا خاموش احتجاج

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 7:46 PM IST

احتجاج میں شامل این وائی سی سے وابستہ ان ملازمین کا کہنا تھا وہ سالوں سے بہت ہی کم اور قلیل اجرتوں پر مختلف سرکاری محکموں میں کام کر رہے ہیں لیکن جس تنخواہ کے وہ مستحق ہیں انہیں اس کا ایک تہائی حصہ بھی نہیں دیا جاتا ہے۔

سمبل میں این وائی ملازمین کا خاموش احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ وہ سال 2010 سے لیکر اب تک صرف 2500 روپئے کے عوض کام کررہے ہیں جبکہ ان کے وہی کام دوسرے ملازمین بھی کررہے لیکن انہیں اگر 30 سے چالیس ہزار روپئے تنخواہ ملتی ہے انہیں کیونکر 2500 دیا جاتا ہے۔

این وائی سی یوتھس کا ماننا تھا کہ وہ ہر شعبے میں بنیادی کام کاج کرتے ہیں اور سالوں سے اپنے فرائض بحسن خوبی سے انجام دیتے آئے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک برتا جارہا ہے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے این وائی سی بانڈی پورہ کے صدر احتشام احمد کا کہنا تھا کہ انہیں وقتاً فوقتاً بتایا گیا کہ انہیں مستقل کیا جائے گا لیکن بعد میں نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا اس دور میں 2500 روپئے سے ایک بچے کی کفالت نہیں ہوسکتی تو کیونکر وہ ایک کنبے کی کفالت کرسکتے ہیں - انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ این وائی سی ملازمین کے مطالبات پر غور کریں اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ کریں -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.