تفصیلات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری علاقے میں لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا جس کے دوران انہوں نے مقامی سڑک کو بھی بطور احتجاج کے بند رکھا -
کووڈ 19 کے بیچ کشمیر میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز
احتجاج میں شامل مظاہرین نے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ان کی وجہ سے وہ پانی کی اس نعمت سے روز محروم ہورہے ہیں -ان کا کہنا تھا کہ وہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے- لیکن محکمہ غفلت کی نیند میں محو ہے- انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر فوراً ان کا یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج کو جاری رکھیں گے-
متعلقہ علاقے کے ایک سرپنچ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے اس سے قبل بھی کئ دفعہ اس طرح پانی کے مشکلات کو لیکر احتجاج کیا تاہم اس کے باوجود بھی ان کے اس مشکل کا ازالہ نہیں کیا جارہا ہے- انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں پینے کے پانی کی اس بنیادی ضرورت کو یقینی بنایا جائے۔