ضلع بانڈی پورہ کے نائد کھئے علاقے میں سڑکوں کی جو حالت زار ہے اُس نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔
ہلکی سی بارش کے بعد یہ سڑک ندی نالوں سے بدتر شکل اختیار کر لیتی ہے اور راہگیروں کے لیے ہمیشہ خطرہ بنا رہتا ہے
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ جموں و کشمیر حکومت و ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لیے ابھی تک کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
اسکول کے بچوں کو اسکولی بچوں کو بھی آنے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میکڈم اُکھڑ جانے اور جگہ جگہ کھڈے بننے کی وجہ سے یہ سڑک تباہ ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے نہ صر ف عام لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کہ اس سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے، تاکہ علاقے کے لوگوں کو اس پریشانی سے نجات حاصل ہو سکے۔