بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع سے تعلق رکھنے والی نذرانہ احسن وانی نوجوان مصنفہ نے اب تک دو درجن سے زائد کتابیں تحریر کی ہیں۔ نویں جماعت (9th Grade) سے ہی اپنے تخیلات کو تحریری شکل دیتے ہوئے اب تک نذرانہ نے محض چار سال کے عرصہ میں ہی 30 سے زائد کتابیں تحریر کی ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں سو بھی زائد اعزازات اور انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔ Nazrana Young Author from North Kashmir has Penned 31 books so far
نذرانہ کے قلم سے تحریر کی گئی 'شیڈو لیس ایوننگ Shadow less evening نامی ایک کتاب کو لندن کے ایک معروف پبلشنگ ہاؤس saffron berrys" نے شائع کیا ہے اور یہ کتاب Amazon، Flipkart، Shopee، Notionpress وغیرہ پر بھی دستیاب ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نذرانہ نے کہا کہ 'حوصلہ افزائی اور سپورٹ کسی بھی معاملے میں انتہائی ناگزیر ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اس سفر میں انکے والدین نے ان کا ہمیشہ سے ہی ساتھ دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران نذرانہ نے کہا کہ ’’سماجی بندشوں سے نکلنا یا ان کا سامنا کرنا سب سے بڑا چلینج یا مشکل مرحلہ تھا۔ یعنی وہ سوچ یا وہ بندشیں کہ ایک لڑکی خصوصا دور دراز اور پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی کم عمر لڑکی کے لئے حائل کی جاتی ہیں جس کے تحت اسے بچپن سے ہی بتایا جاتا ہے یا باور کرایا جاتا ہے کہ وہ ایک کھلاڑی نہیں بن سکتی، گھر سے دور نہیں جا سکتی، اپنی آواز نہیں اٹھا سکتی، اسے گھر گھرہستی کے چکر میں ہی رہنا پڑےگا۔‘‘Nazrana Author of Shadowless evening book
مزید پڑھیں: Young Author Manpreet Kaur: ملیے نوجوان مصنفہ منپریت کور سے
نذرانہ نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے ایام میں انہیں ’’آن لائن آرٹسٹ‘‘ وغیرہ کے نام سے چِڑھایا جاتا ہے کیونکہ، بقول ان کے، وہ ابتدائی ایام سے ہی دیگر ہم جماعتیوں سے قدرے مختلف تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’دیگر ہم جماعت طلبہ و طالبات سے مختلف ہونے کے باعث میرے لیے ان کے طعنوں سے نمٹنا بے حد مشکل تھا، لیکن میرے اعزہ و اقارب خاص کر والدین مسلسل میرا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ جس کی وجہ سے بالآخر میں اس راہ پر گامزن ہو ہی گئی جو میری خواہش تھی اور جو مقدر بھی تھی۔‘‘