بانڈی پورہ: شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر غلام رسول ناز نے سبھی سیاسی لیڈران کو فاروق عبداللہ کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹی میٹنگ میں شمولیت اختیار کرنے اور ایک جٹ ہو کر لائحہ عمل مرتب کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ کے اختیارات دینے کے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ناز نے کہا کہ 'یہ محض جموں و کشمیر کے باشندون کو بے اختیار بنانے کا حربہ ہے۔' سابق ایم ایل اے نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے جموں و کشمیر کے باشندوں کو بے اختیار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جسے قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ EX MLA on Voter Rights to Non Locals
انہوں نے مزید کہا کہ ’’سبھی سیاسی جماعتوں کو اس وقت آپسی اختلافات کو در کنار رکھ کر ایک جٹ ہو کر سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔‘‘ National Conference on Non Locals Right to Vote in JK