ETV Bharat / state

بانڈی پور میں نیشنل کانفرنس کا کنوینشن منعقد

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج نیشنل کانفرنس کا کنوینشن منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی کے سینئیر رہنما کے علاوہ متعدد اضلاع کے ضلع صدور نے شرکت کی.

national-conference-convention-program-held-in-bandipora
بانڈی پور میں نیشنل کانفرنس کا کنوینشن منعقد
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 10:40 PM IST

سینیئر رہنماؤں کی موجودگی میں آج بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ مذکورہ اجلاس میں پارٹی کے سینیئر و سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ غلام رسول ناز کی رہائشی گاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون، سابق وزیر سکینہ یتو، سابقہ ڈپٹی اسپیکر اسمبلی نظیر گریزی، سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ کے علاوہ کئی ضلع کے صدور اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلاک لیول نمائندے کا انتخاب کیا گیا، جبکہ گریز کے کئی کارکنان کی عدم موجودگی کے باعث ضلع صدر کے انتخاب کو ملتوی کیا گیا۔

ویڈیو
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تقریباً سبھی لیڈران نے کہاکہ نیشنل کانفرنس آنے والے انتخابات میں حصہ لے گی۔ سکینہ یتو نے کہا کہ دہلی سے آنے والے وفود محض کشمیر سیر کرنے کے لیے آتے ہیں یہاں کے مسائل پر انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے'۔

جبکہ نظیر گریزی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخٰ کے بعد نہ ہی کوئی تعمیر و ترقی ہوئی اور نہ ہی حالات میں کوئی بہتری دیکھنے کو ملی ہے، اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو تعمیر و ترقی و سیاسی حالات پہلے سے ابتر ہوچکے ہیں۔'

ممبر پارلیمنٹ اکبر لون نے حالیہ ہلاکتوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہاکہ دونوں طرف سے کشمیری مارا جاتا ہے اور بدقسمتی سے یہ سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ انہوں نےکہاکہ گپکار الائنس ہم نے اس لیے کیا تھا تاکہ لوگوں کے جذبات کی عکاسی ہو لیکن یہ آج بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.